12 اپریل 2015 - 07:29
ایران کے پہلے پہیہ دار ٹینک اور جدید توپ کی رونمائی

ایران کی بری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی ماہرین نے ملک میں پہلی مرتبہ پہییے والے جنگی ٹینگ کی ڈیزائننگ کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنرل احمد رضا پور دستان نے کہا ہے کہ چھبیس فروردین مطابق پندرہ اپریل کو ایران کے پہلے پہیے دار ٹینک کی رونمائی ہو گی- جنرل پوردستان نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انتیس فروردین مطابق اٹھارہ اپریل کو یوم مسلح افواج کے موقع پر بری فوج کے ‌فضائی یونٹ کے دستے پریڈ اور فضائیہ کے طیارے پروازیں کریں گے- انہوں نے کہا کہ ایران کے پہلے پہیے دار ٹیینک کی رونمائی پندرہ اپریل کو ہوگی- جنرل پوردستان نے کہا کہ ایرانی ماہرین نے نوے ملی میٹر کیلیبر کی توپ بھی بنا لی ہے جس کو چار فوجی چلاتے ہیں- انہوں نے کہا کہ اس ہتھیار کی بھی رونمائی کی جائے گی- انہوں نے کہا کہ چار بائی چار مسلح روبوٹ کی بھی رونمائی ہو گی- جنرل پوردستان کے مطابق اس مسلح روبوٹ کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جا سکتا ہے، اس میں پروگرامنگ کی صلاحیت بھی موجود ہے اور وہ چھ سو کلو گرام وزن اٹھا سکتا ہے اور اس پر دو اینٹی ٹینک اور بکتربند میزائل بھی نصب کئے جا سکتے ہیں-

.....

/169