11 اپریل 2015 - 15:21
مشرقی یوکرین کے لئے روس کی انسانی ہمدردی کی امداد

روس کی ہنگامی حالت کی وزارت نے مشرقی یوکرین کے لئے انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کی چوبیسویں کھیپ روانہ کرنے کی خبر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کی ہنگامی حالت کی وزارت نے سنیچر کو اعلان کیا ہے کہ ماسکو کی جانب سے انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی کارواں پیر کو" نوگینسک " سے روستوف کے لئے روانہ کر دیا جائے گا- اس رپورٹ کے مطابق روس کے دوسرے علاقوں کے امدادی کارواں بھی روستوف میں اس کارواں میں شامل ہو کر دونباس کے علاقے کی جانب روانہ ہوں گے- اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق مشرقی یوکرین میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک چھ ہزار تراسی افراد ہلاک اور پندرہ ہزار سے زیادہ افراد زحمی ہو چکے ہیں- "کی ایف" کی حکومت نے پندرہ اپریل دوہزار چودہ میں مشرقی یوکرین میں جاری بغاوت کو کچلنے کے لئے فوجی کاروائی شروع کی ہے-

.....

/169