اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی کے ایک مسافر طیارے کو سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ہے پاکستانی پارلیمنٹ نے ایک متفقہ قرارداد میں یمن کی جنگ میں سعودی عرب کا ساتھ دینے اور جنگ میں فریق بننے سے انکار کردیا ہے۔
پاکستان کی پارلیمنٹ نے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے جس میں یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں فریق بننے سے انکار کردیا ہے جبکہ سعودی عرب نے یمن کے خلاف جنگ میں پاکستان سے فوجی مدد طلب کی تھی ۔
.......
/169