10 اپریل 2015 - 12:28
دختر رسول (ص) کا یوم ولادت با سعادت مبارک

آج جمعہ بیس جمادی الثانی سنہ چودہ سو چھتیس ہجری قمری مطابق دس اپریل دو ہزار پندرہ پیغمبر اکرم (ص) کی دختر گرامی حضرت فاطمہ زہرا سلام علیھا کا یوم ولادت باسعادت ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا (س) بیس جمادی الثانی ہجرت سے آٹھ سے قبل اس دنیا میں تشریف لائیں- انھوں نے بچپن سے ہی اپنے والد گرامی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رہنمائی میں کمال، علم اور فضیلت کے اعلی مدارج طے کر لئے- سیدۃ نساء العالمین نے شادی کے بعد امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے گھر میں زوجہ اور والدہ کا کردار بطریق احسن ادا کیا اور امام حسن اور امام حسین اور حضرت زینب و ام کلثوم جیسی عظیم شخصیات کی تربیت کی- ایران میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت با سعادت کو ماں اور عورت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن خواتین خصوصا ماؤں کی خدمات کو سراہا جاتا ہے- حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے آج ایران بھر خصوصا مقدس شہروں مشہد اور قم میں عید کا سماں ہے ، لوگ مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں - لوگوں نے چراغاں کر رکھا ہے اور وہ ایک دوسرے کو حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں- ہم بھی دنیا بھر کے تمام مسلمانوں اور حریت پسندوں کو سیدۃ نساء العالمین کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہیں-

حرم حضرت عباس(ع) میں یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا (س)

۔۔۔۔۔۔۔

/169