اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے جمعرات کی رات شہید آیت اللہ باقر الصدر کی پینتیسویں برسی کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ بعض حلقے عوامی رضاکار فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں- انہوں نے ان حلقوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عراق میں عوامی فورسز کے حوصلے پست کرنا اچھا کام نہیں ہے کیونکہ یہ حکومت کی مںظوری سے تشکیل پایئ ہے- انہوں نے کہا کہ عوامی فورسز کا حکومت کا ایک ادارہ قرار دیا جانا کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ یہ امر حکومت کے فیصلے پر تاکید کرتا ہے- حیدر العبادی نے کہا کہ عوامی رضاکار فورس حکومت کا ایک ادارہ ہے اور اسے مزید حمایت اور نگرانی کی ضرورت ہے- انہوں نے کہا بعض لوگ ملک کے دفاع کے مقدس نام سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے عوامی فورس کو نقصان پہنچانا اور بدنام کرنا چاہتے ہیں- حیدر العبادی نے کہا کہ رضاکار فوج میں شیعہ، سنی،ایزدی، ترکمن و عیسائی سب شامل ہیں اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں- عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی قوم کو دہشتگردوں کے مقابل جنہوں نے بے پناہ مظالم ڈھائے ہیں، متحد ہو جانا چاہیے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲