7 اپریل 2015 - 19:26
ایرانی اہلکاروں کی شہادت، پاکستان کی جانب سے مذمت

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے پاکستان کی سرحد کے قریب ایران کی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس میں آٹھ اہلکار شہید ہوئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تسنیم اسلم نے ارنا کے ساتھ خصوصی بات چیت میں بدھ کے روز انجام پانے والے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دورہ اسلام آباد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کے واقعات ہمسایہ ملکوں کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات پر اثرانداز نہیں ہو سکتے- انھوں نے اس بات کی تصدیق سے گریز کرتے ہوئے کہ دہشت گرد پاکستان کی سرزمین سے ایران میں داخل ہوئے تھے، مزید کہا کہ ہم "نگور " کے علاقے میں ایرانی بارڈر سکیورٹی فورس کے آٹھ اہلکاروں کو شہید گئے جانے کے وافعے کی مذمت کرتے ہیں- پاکستان وزارت خارجہ کی ترجمان نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ پاکستان اس دہشت گردانہ واقعہ کے بارے میں تحقیق کرے گا، کہا کہ ہم ایران کے ساتھ تعاون اور سرحدی علاقوں کے بارے میں اس کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے لیے تیار ہیں اور اس سلسلے میں ایران نے جو بھی مدد مانگی اسے سے دریغ نہیں کریں گے۔ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ایک اعلی سکیورٹی عہدیدار علی اصغر میرشکاری نے گزشتہ رات اعلان کیا کہ مسلح دہشت گردوں نے پاکستان کی سرزمین سے ایران کے علاقے میں داخل ہو کر ایرانی بارڈر سکیورٹی فورس کے آٹھ اہلکاروں کو شہید کیا اور اس کے بعد بھاگ کر پاکستان چلے گئے- انھوں نے پاکستان سے درخواست کی کہ وہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انھیں ایران کے حوالے کرے اور اس بات کی اجازت نہ دے کہ پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کا گڑھ بنے-

.......

/169