6 اپریل 2015 - 16:41
مشرق وسطی کے معاملات میں پاکستان مصالحانہ کردار ادا کرے

شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کہا : پاکستان کو مشرق وسطی کے معاملات میں مصالحانہ کردرار ادا کرنا چاہئے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے لاھور میں منعقد ہونے والے مجلس عاملہ کے اجلاس میں ’’علمائے اسلام کانفرنس ‘‘ کے انعقاد کی خبر دی ۔

اجلاس میں رہنماؤں نے کہا: یہ بڑا بر وقت اقدام ہے ، پاکستان میں علمائے اسلام کے مابین اتحاد و اتفاق کی شدید ضرورت ہے ۔
علامہ ساجد علی نقوی نے بھی اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ پاکستان میں علمائے اسلام کے مابین اتحاد و اتفاق کی شدید ضرورت ہے کہا: ملی یکجہتی کونسل میں مصالحتی کمیشن موجود ہے جو کہ مختلف مسالک کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق پیدا کرتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: حکومت پاکستان کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مشرق وسطی میں مصالحت کا کردار ادا کرے ۔

.......

/169