اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کی رات بعقوبہ کے مشرق میں واقع کنعان کے علاقے میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے- درایں اثنا عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے مرکزی شہر تکریت کی آزادی کے بعد عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے اس شہر سے انخلا اور اسی طرح اس علاقے میں عوام کی واپسی کی زمین ہموار کرنا شروع کردیا ہے- تکریت سے مسلح فورسز کے انخلا کا فیصلہ، عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی اور صوبے کے حکام کی ملاقات کے بعد کیا گیا ہے- قابل ذکر ہے کہ صوبہ صلاح الدین کو بدھ کے دن داعش دہشتگردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرایا گیا ہے- درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ پیشمرگہ ملیشیا نے شمالی عراق کے شہر اربیل پر داعش دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا- پیشمرگہ ملیشیا کے ڈپٹی کمانڈر سید ہزار نے اعلان کیا ہے کہ پیشمرگہ ملیشیا نے سنیچر کو شہر اربیل کے قریب واقع علاقے خازر پر داعش کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲