3 اپریل 2015 - 16:11
اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی مذاکرات کا فاتح ہے: حزب اللہ

حزب اللہ لبنان کی شرعی کمیٹی کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی مذاکرات کا فاتح ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ایک رہنما شیخ محمد یزبک نے لبنان کے شہر بعلبک میں نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی صبرو استقامت اور دشمنوں سے مرعوب ہوئے بغیر ایٹمی مذاکرات میں کامیابی حاصل کی ہے- انھوں نے کہا کہ اس سمجھوتے پر اسرائیلی دشمن اور بنیامین نیتن یاہو کی تشویش، اس کے صحیح ہونے کی عکاسی کرتی ہے اور ایران کی یہ کامیابی اسلام اور دنیا کی تمام کمزور اقوام کی کامیابی ہے- شیخ محمد یزبک نے یمن کے حالات کے بارے میں کہا کہ یمن کے خلاف امریکی سعودی جارحیت، عربیت، اسلام اور قوموں کے مفادات کے ساتھ سازگار نہیں ہے، بلکہ یہ جارحیت قوموں پر ظلم و ستم ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲