2 اپریل 2015 - 04:53
یمن پر سعودی جارحیت کی خلاف اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا مذمتی بیان

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے یمن پر آل سعود اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کے خلاف پیغام جاری کر کے اس بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے یمن پر آل سعود اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کے خلاف پیغام جاری کر کے اس بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔
اسمبلی کے اس پیغام میں آیا ہے کہ سعودی عرب نے ایسے حال میں یمن کے مظلوم عوام پر ناجائز حملہ کیا ہے کہ یمن کے عوام اپنا فطری اور شہری حق استعمال کرتے ہوئے اپنے ملک میں جمہوریت کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں جبکہ آل سعود اپنی ناجائز بادشاہت کی لڑیاں مضبوط کرنے کے لیے غریب عوام کو کچل رہی ہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آل سعود کے مزدوروں نے ایسے حال میں یمن پر حملہ کیا ہے کہ اس سے ایک ہفتہ قبل نماز جمعہ کے دوران تکفیری دھشتگردوں نے نمازیوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا کر سینکڑوں افراد کو شہید اور زخمی کیا۔
اسمبلی کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی جارحیت سے نہ صرف اس ملک کی کوئی مشکل حل ہو گی بلکہ اس بہیمانہ بربریت سے صرف چند بے گناہ مظلوم مسلمانوں کا خون بہے گا اور ملک کی تباہی ہو گی جو ناقابل جبران ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنے بیان میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے اسلامی بیداری کے سلسلے میں بیانات ک طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کا انقلاب علاقے میں اسی اسلامی بیداری کی کڑی ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے عربی ممالک میں جاری و ساری ہے یمن کے مسلمانوں کا انقلاب ان انقلابات میں سے ایک ہے جو اسلامی اصولوں پر استوار ہیں اور جن میں اسلامی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے بےگناہ لوگوں کا قتل عام کھلی ہوئی جارحیت اور قابل مذمت اقدام ہے اور جارحین کے لیے شرم آور اور اس کی شکست کا ثبوت ہے اس لیے کہ اگر اس طرح کے اقدامات سے شام، عراق، لبنان اور فلسطین سے کچھ حاصل ہوا ہوتا تو یمن سے بھی کچھ امید کی جا سکتی تھی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے آل سعود کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں، اقوام متحدہ اور عرب یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جارحیت کو جلد از جلد رکوائیں۔

..................

242