1 اپریل 2015 - 16:07
اسرائیلی فوج کا اعلان؛ لبنان پر حملے کی صورت میں اسرائیلی کی مکمل نابودی

صیہونی فوج نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اگر صیہونی فوج نے لبنان پر حملہ کیا تو حزب اللہ کی جانب سے جواب میں روزانہ ہزار سے ڈیڑھ ہزار میزائیل مقبوضہ فلسطین پر داغے جا سکتے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی جاری کردہ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں اگر صیہونی فوج نے لبنان پر حملہ کیا تو اسے حزب اللہ کی جوابی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں یقینا سیکڑوں صیہونی مارے جائیں گے اور اسرائیل کی بنیادی تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ جنگ کی صورت میں اسرائیل اور مختلف علاقوں میں موجود ائیرپورٹس، بندرگاہوں، توانائی کے مراکز اور دیگر بنیادی تنصیبات کو اپنے راکٹوں حملہ نشانہ بنائے جس کے نتیجے میں یہ سارے مراکز تباہ ہوسکتے ہیں۔ اسی بارے میں روئیٹرز نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ اس رپورٹ سے صیہونی حکومت کے سیکورٹی افسروں اور عہدیداروں کی بڑھتی ہوئی تشویش کا اندازہ ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سن دوہزار چھے کی جنگ کے بعد حزب اللہ کے ہتھیاروں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور حزب اللہ نے شام میں دہشتگردوں کے خلاف بھی تینتیس روزہ جنگ میں حاصل شدہ تجربات سے استفادہ کیا ہے۔

.......

/169