اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الزبدانی پہاڑی سلسلہ دمشق کے اطراف میں ہے- شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے الزبدانی پہاڑی سلسلے کو مکمل طرح سے آزاد کرالیا ہے- شامی فوج نے اس علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کردیا ہے جبکہ فوج کے آپریشن میں دسیوں تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق الزبدانی پہاڑی سلسلے پر کنٹرول کے بعد فوج کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے کیونکہ دہشتگردوں نے چںد دنوں قبل شمال مغربی شہر ادلب پر دوبارہ قبضہ کرلیا تھا- شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق الزبدانی کا علاقہ دمشق سے قریب اور لبنان کی سرحد سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہونے کی وجہ سے بہت اہیمت کا حامل ہے- شام کی فوج نے حال ہی میں اس وقت الزبدانی علاقے کی طرف پیش قدمی شروع کی تھی جب تکفیری دہشتگردوں نے شہر ادلب پر حملے شروع کئے تھے- یہ شہر ترکی کی سرحد کے پاس واقع ہے- شام کی فوج اور عوامی رضا کار شام کے مغربی حصے منجملہ بحیرہ روم کے ساحلی علاقے پر تعینات ہوچکے ہیں - شام کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہےکہ ترکی نے تکفیری دہشتگردوں کی مدد کی ہے جس سے وہ دوبارہ ادلب پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئے -
.......
/169