اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عالمی ریڈکراس کمیٹی نے منگل کے روز کہا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی افواج ریڈکراس کمیٹی کے امدادی سامان لے جانے والے طیاروں کے یمن کے دارالحکومت صنعا کے ایئر پورٹ پر اترنے میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں- سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے مفرور اور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی درخواست کے بہانے جمعرات سے یمن پر وسیع پیمانے پر ہوائی حملے شروع کر رکھے ہیں جن میں اب تک سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں، کہ جن میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں - سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن کے ہزاروں افراد کے بےگھر ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں- بتایا جاتا ہے کہ صرف پاکستان اور ہندوستان کے تقریبا پانچ ہزار شہری، سعودی طیارورں کی بمباری کے خوف سے اپنا گھر بار چھوڑ نے پر مجبور ہوگئے ہیں، کہ جنہیں انصار اللہ کے جوانوں کی ہماہنگی سے خصوصی طیاروں کے ذریعے ان کے وطن واپس لوٹا دیا گیا ہے- ادھر اطلاعات ہیں کہ پیر کے روز یمن کے علاقے حرض میں بے گھر افراد کے ایک کیمپ پر سعودی عرب اور اس اتحادیوں کے جنگی طیاروں کی بمباری میں کم از کم پینتالیس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں- یمن کی وزارت دفاع کے مطابق ان حملوں میں ڈھائی سو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- یہ پناہ گزین کیمپ سعودی عرب کی سرحد کے قریب واقع ہے کہ جس میں یمن اور مشرقی افریقہ کے ہزاروں مہاجرین پناہ لیے ہوئے ہیں-
.......
/169