اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے انقلابیوں نے ہفتے کو آل سعود کے دو جارح طیاروں کو مار گرایا ہے- ادھر سعودی بادشاہ نے امریکی صدر اوباما سے فون پر رابطہ کرکے دو سعودی پائلٹوں کو بچانے پر امریکی بحریہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سعودی بادشاہ کی جانب سے امریکیوں کا شکریہ ادا کرنا دراصل اس بات کا اعتراف ہے کہ اسکے دو جارح طیارے مار گرائے گئے ہیں۔ اس سے قبل آل سعود کے ذرایع ابلاغ نے ان خبروں کی تردید کی تھی کہ سعودی عرب کے دو لڑاکا طیارے مارے گرائے گئے ہیں۔
جمعرات کے دن یمنی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ آل سعود کے جارح اتحاد کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا ہے جو جاسوسی کررہا تھا- قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے اپنے بعض عرب پٹھوؤں کے ہمراہ جمعرات کی رات سے یمن پر حملے شروع کئے ہیں۔
آل سعود کی جارحیت میں درجنوں یمنی باشندے شہید ہوئے ہیں جبکہ سیکڑوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے- مبصرین کا کہنا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی مداخلت سے بحران مزید پیچیدہ ہوجائے گا- یمن میں عوامی تحریک انصار اللہ عوامی کی حمایت سے انقلاب کو آگے بڑھا رہی ہے۔
.......
/169