اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم تکفیری دھشتگرد ٹولیوں نے یہ خبر شائع کی ہے کہ حضرت سکینہ بنت امیر المومنین علی علیہ السلام کے حرم مطہر کو شہید کر دیا ہے۔
تکفیری ٹولیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے دمشق کے مضافات میں واقع داریا کے علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد جناب سکینہ بنت علی(س) کے حرم مطہر کو مسمار کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حرم مطہر کے اطراف کی عمارت مکمل طور پر مسمار ہو گئی ہے اور صرف جناب سکینہ(س) کا مزار باقی بچا ہے۔
تاہم شامی ذرائع اور حکام نے اس خبر کی تائید نہیں کی ہے۔
شامی حکام نے عوامی فورس کی حمایت سے دو سال قبل اس علاقے کو تکفیریوں کے قبضے سے آزاد کروا لیا تھا۔



...............
۲۴۲