26 مارچ 2015 - 15:39
یمن کا بحران: ایران اور روس پر امن حل کے خواہاں

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور روسی فیڈریشن کونسل کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ یمن کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان، دو طرفہ تعلقات اور علاقے کی تبدیلیوں کے سلسلے میں، روس کے اعلی رتبہ حکام سے تبادلہ خیال کے لئے، ماسکو کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو روسی فیڈریشن کونسل یا سینیٹ کے نائب سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ امیر عبدا للھیان اور اوما خانوف نے یمن کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے، اس تنازعے کے فوری حل اور اس ملک پر سعودی عرب کے حملے بند کئےجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے، علاقائی مسائل میں ایران اور روس کے اہم کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، ان مسائل میں باہمی تبادلہ خیال جاری رہنے کی ضرورت پر تاکید کی۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اسی طرح روس کے ساتھ ایران کے تعلقات کے فروغ کو ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں قرار دیا۔ الیاس اوما خانوف نے اس ملاقات میں کہا کہ روس کو یمن کے واقعات پر شدید تشویش لاحق ہے اور وہ اس ملک کے بحر ان اور دیگر ملکوں کے مسائل کے حل میں مدد کے لئے آمادہ ہے۔

.....

/169