24 مارچ 2015 - 17:35
یمن کے 50 زخمی افراد علاج کے لئے تہران منتقل

یمن کے دو مساجد میں گذشتہ جمعہ کو سلفی وہابی دہشت گردوں کے حملوں میں 140 افراد شہید اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے 50 زخمیوں کو علاج کے لئے تہران منتقل کردیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دو مساجد میں گذشتہ جمعہ کو سلفی وہابی دہشت گردوں کے حملوں میں 140 افراد شہید اور 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں 50 زخمیوں کو علاج کے لئے تہران منتقل کردیا گیا ہے۔

ایران نے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو بھی باقی زخمیوں کے علاج کے لئے یمن روانہ کیا ہے۔ یمنی زخمیوں کا تہران کے بقیۃ اللہ اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

.......

/169