23 مارچ 2015 - 14:25
امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اور ایئر چیف ایئر مارشل سہیل امان نے بھی معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، پرویز رشید، خرم دستگیر، شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اور ایئر چیف ایئر مارشل سہیل امان نے بھی معزز مہمان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور پاکستان میں قطر کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر قطر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اکیس توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی دو روزہ دورے کے دوران صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کرینگے۔

.......

/169