21 مارچ 2015 - 11:05
بحرین کی جیلوں میں انسانی حقوق کی پامالی

بحرین میں انسانی حقوق کے ایک سرگرم عمل کارکن نے کہا ہے کہ بحرین میں جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کو شدید ایذائیں پہنچائی جارہی ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں انسانی حقوق کے ایک سرگرم عمل کارکن سعید شہابی نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں جیلوں میں بند رشتے داروں کو رہا کرانے کیلئے عالمی ریڈکراس سے بحرین کے گیارہ سو گھرانوں کے مطالبے کے بارے میں کہا ہے کہ جیلوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ حکومت کی جیلوں کی صورت حال سخت بحرانی ہے- شہابی کے مطابق تقریبا ایک سو بیس قیدی شدید زخمی ہیں اور بہت سے ایسے ہیں کہ جن کا کچھ پتہ ہی نہیں ہے اور گذشتہ دو ہفتوں سے ان کے گھروالوں تک کو ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے- شہابی نے بحرین میں جیلوں میں بند قیدیوں پر پولیس تشدّد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں عوام کی سرکوبی میں آل خلیفہ حکومت کے ساتھ سعودی عرب اور اردن بھی ہر طرح کا تعاون کررہے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲