21 مارچ 2015 - 07:52
رہبر انقلاب اسلامی کا صدر مملکت کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی والدہ کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے صدر مملکت اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر معظم انقلاب نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی والدہ کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کرتے صدر مملکت اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے۔
پیغام کا مکمل ترجمہ:
بسمہ تعالی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محترم جناب حجۃ الاسلام آقائے روحانی
آپ کی والدہ گرامی کے انتقال پر آپ اور مرحومہ کے دیگر پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے مرحومہ مغفورہ کے لیے اللہ کی رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲