اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ کئی سالوں سے قم کے مراجع تقلید امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور امام صادق علیہ السلام کے ایام شہادت پر نکالے جانے والے جلوس ہائے عزا میں شرکت کر رہے ہیں۔
اس سال بھی آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی اور آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کے دفتروں سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر نکالنے جانے والے جلوس ہائے عزا میں شرکت کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پروگرام کے مطابق تین جمادی الثانی بروز منگل صبح دس بجے آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے دفتر میں ایک مجلس عزا کا انعقاد ہو گا جس کے بعد جلوس عزا نکالا جائے گا جو حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ(س) میں اختتام پذیر ہوگا اور اس میں آیت اللہ وحید خراسانی شرکت کریں گے۔

نیز اسی وقت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کے دفتر میں بھی ایک مجلس کے بعد ٹھیک ۱۲ بجے جلوس عزا حرم مطہر کی طرف روانہ ہو گا جس میں موصوف پاپیادہ شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲