16 مارچ 2015 - 19:02
ایران اور پانچ جمع ایک کے مذاکرات میں پیشرفت: فرانس

فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگرچہ ایران اور پانچ جمع ایک کےدرمیان بعض اہم مسائل کا حل ہونا باقی ہے لیکن ایٹمی مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے- لوران فابیوس نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ایک مستحکم معاہدہ چاہتے ہیں- ادھر امریکہ اور ایران کے وزرائے حارجہ نے پیر کو سوئزرلینڈ کے شہر لوزان ملاقات اور گفتگو کی- اس وقت ایران اور تین یورپی ملکوں کے وزرا خارجہ برسلز میں مذاکرات کررہے ہیں مذاکرات کی میزبانی یورپی یونین کےشعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کررہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲