اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک اعلی فوجی مشیر اور بدر مجاہدین کے کمانڈرہادی العامری کا کہنا ہے کہ اگر ایرانی فوجی مشاورت اور تعاون نہ ہوتا تو داعش دہشت گردوں کا پورے عراق پر کنٹرول ہوجاتا، ایران پہلا ملک ہے جس نے عراق کی دعوت پر مدد کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت 4 ہزار امریکی فوجی مشیر عراق میں موجود ہیں لیکن معلوم نہیں کہ بعض عرب ممالک کیوں ایرانی فوجی مشیروں کی موجودگی پر زیادہ حساس ہیں۔
العامری نے کہا کہ کرکوک اور تکریت کی آزادی میں ایرانی مشیروں نے ہمارا ساتھ دیا اور جہاں ایرانیوں نے ہمارا ساتھ دیا وہاں ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔ اگر ایرانی مشیر نہ ہوتے تو پورے عراق پر داعش دہشت گردوں کا قبضہ ہوجاتا ۔
.......
/169