اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیردفاع خالدالعبیدی نے جمعرات کو العراقیہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں صوبے صلاح الدین کے صدر مقام تکریت کی آزادی کےلئے انجام دی جانے والی کاروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کاروائی کے، ابتدائی تمام مقاصد، پورے ہوگئے اور اب اس کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے- عراق کے وزیردفاع نے داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں قبائلی افراد اور عوامی رضاکاروں کے کردار کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جذبے اور حوصلےکی تعریف کی- دوسری جانب عراق کے نائب وزیراعظم بہا الاعرجی نے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کا شیرازہ بکھر نے والا ہے انھوں نے کہا کہ داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں عراقی قبائل، عوامی رضاکاروں اور فوج کی کامیابیوں نے پوری دنیا کو حیرت زدہ کردیا-
۔۔۔۔۔۔۔
/169