12 مارچ 2015 - 12:22
سائبر خطرات سے نمٹنے کیلیے امریکی سی آئی اے میں تبدیلیوں کا فیصلہ

ڈائریکٹر جان برینن کے مطابق سی آئی اے کے 10 نئے مشن سینٹر بھی قائم کیے جائیں گے، جہاں کسی مخصوص خطے یا خطرے سے نمٹنے کے لیے ماہرین کی ٹیمیں ہوں گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سراغ رساں ادارے کی طرف سے سائبر خطرات سے نمٹنے کیلیے ایجنسی میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن نے کیا، انھوں نے کہا کہ تفتیشی محکمے میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، اس کے علاوہ ایک نیا محکمہ بھی قائم کیا جا رہا ہے جو سائبر آپریشنز کی نگرانی کرے گا، محکمے میں تبدیلیوں کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال بہتر بناتے ہوئے سائبر خطرات کا مقابلہ کرنا، ٹریننگ کے عمل کو بہتر بنانا اور ایجنسی کے مختلف محکموں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو موثر بنانا ہے۔ ڈائریکٹر جان برینن کے مطابق سی آئی اے کے 10 نئے مشن سینٹر بھی قائم کیے جائیں گے، جہاں کسی مخصوص خطے یا خطرے سے نمٹنے کے لیے ماہرین کی ٹیمیں ہوں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169