اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکریت میں عراقی فورسز کی ہیڈ کوارٹر کے ایک عہدیدار نے ارنا کو بتایا ہے کہ شہر العلم کی آزادی کے بعد تکریت کا محاصرہ مکمل ہوچکا ہے اور اب عراقی فورسز شہر میں داخل ہونے کی تیاریاں کررہی ہیں۔ شہر العلم تکریت کے شمال میں بیس کیلو میٹرکے فاصلے پر واقع ہے۔ بعض ذرائع نے کہا ہے کہ عراقی فورسز آئندہ تین دنوں میں تکریت میں داخل ہوسکتی ہیں۔ عراقی فورسز نے شہر العلم کو پیر کے دن تکفیری دہشتگردوں سے مکمل طرح سے پاک کردیا۔ تکریت اور صوبہ صلاح الدین کی آزادی کے آپریشن گذشتہ ہفتے سے پانچ ہزار مربع کلو میٹر کے علاقے میں جاری ہیں۔ ان کاروائیوں میں عراقی فوج اور عوامی رضا کار حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے امریکہ اور آل سعود کی حمایت سے عراق و شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲