10 مارچ 2015 - 11:50
ملت ایران کی استقامت ایٹمی مذاکرات میں سربلندی کا سبب

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور نیشنل سکیورٹی کمیشن کے رکن نوذر شفیعی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور قوم کی استقامت ایٹمی مذاکرات میں سربلندی کا سبب ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور نیشنل سکیورٹی کمیشن کے رکن نوذر شفیعی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور قوم کی استقامت ایٹمی مذاکرات میں سربلندی کا سبب ہے-
نوذر شفیعی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں صیہونی وزیر اعظم کی تقریر کا ھدف ایران کے ساتھ پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات میں رکاوٹیں کھڑی کرنا تھا- انہوں نے کہا کہ نیتن یاھو کانگریس کے ٹریبیون سے اسرائیل میں آئندہ انتخابات کے لئے تشہیراتی کام کررہے تھے- انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہےکہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیاں ایٹمی معاہدہ ہوجائے گا اور اسی وجہ سے نیتن یاھو اور کانگریس میں صیہونی لابی یہ کوشش کررہی ہے کہ جہاں تک ہوسکے سب کے لئے قابل قبول معاہدے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کردے- نوذر شفیعی نے کہا کہ آج جو ہمیں سربلندی حاصل ہورہی ہے وہ ملت ایران کی چھتیس برسوں سےجاری استقامت کا نتیجہ ہے- مجلس شوراے اسلامی کے رکن نے کہا کہ ایٹمی معاملے میں ایران کی کامیابی صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے لئے شکست شمار ہوتی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲