10 مارچ 2015 - 11:42
تہران اور کویت کے تعلقات کے تمام شعبوں میں تعلقات فروغ دئیے جانے پر تاکید

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران اور کویت کے تاریخی و ثقافتی تعلقات کی بنیاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تہران اور کویت کے تعلقات تمام شعبوں میں فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران اور کویت کے تاریخی و ثقافتی تعلقات کی بنیاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تہران اور کویت کے تعلقات تمام شعبوں میں فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر لاریجانی نے منگل کے روز، کویت میں امیر کویت شیخ صبا الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات میں امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور کویت کا تعاون، مستقبل میں اور زیادہ فروغ پائےگا- انھوں نے کہا کہ سائنسی و ثقافتی شعبوں میں دونوں ملکوں کا تعاون، ابتک خوشگوار رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ دیگر شعبوں میں بھی دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون میں فروغ آئے گا- انھوں نے دونوں ملکوں کے پارلیمانی تعاون کو بھی خوشگوار قرار دیا- واضح رہے کہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی، کویت کے بعد قطر کے دورے پر دوحہ بھی جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲