7 مارچ 2015 - 19:13
شام کے عیسائی آبادی والے علاقے پر داعش کے حملے

دہشت گرد گروہ داعش نے شام کے شمال مشرق میں عیسائی آبادی والے دیہی علاقوں پرحملہ کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آشوری عیسائیوں کے انسانی حقوق کے مرکز، اور لندن میں قائم شام کے مخالفین کے ہیومن رائٹس واچ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے مسلح عناصر نے ہفتے کو شام کے شمال مشرق ميں عیسائی اکثریتی دیہی علاقوں پر حملہ کیا۔ اس حملے کے بعد داعش کے عناصر سے، کرد ملیشیا اور اس ملیشیا کے مقامی حامیوں کی شدید لڑائی ہوئی۔ داعش کے عناصر نے گذشتہ مہینے بھی اسی علاقے سے دو سو بیس سے زائد عیسائيوں کو یرغمال بنالیا تھا ۔ آشوری عسیائيوں کے انسانی حقوق کے مرکز کے ڈائریکٹر اسامہ ایڈورڈ نے کہا ہے کہ اس وقت شام کے شمال مشرق میں عیسائی آبادی والے علاقوں میں شدید لڑائی ہورہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس لڑائی کے نتیجے میں ممکنہ جانی نقصان سے متعلق کوئی خبردریافت نہیں ہوئی ہے -

.......

/169