اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیخ الازھر احمد الطیب نے کہا ہے کہ ہم، مشرق وسطی کے ملکوں کے خلاف عالمی سازشیں دیکھ رہے ہیں اور ان ہی سازشوں کے نتیجے میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش بھی معرض وجود میں آیا ہے- انہوں نے کہا کہ اس سازش کا ایک بڑا ھدف ہے اور وہ علاقے کے ممالک کو چھوٹی چھوٹی حکومتوں میں تقسیم کرنا ہے تا کہ صیہونی حکومت کے مفادات کا تحفظ ہوسکے- شیخ الازھر نے کہا کہ انتھا پسند گروہ جن میں داعش بھی شامل ہے فکری اور دینی لحاظ سے منحرف ہوچکے ہیں اور یہ کوشش کررہے ہیں کہ جواں نسل میں اپنے افکار ونظریات رائج کردیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا مقصد ملکوں کی توانائيوں کو ختم کرنا ہے- انہوں نے کہاکہ انتھا پسند تکفیری گروہ مشرقی ملکوں یا مغرب میں جوانوں کےجذبات سے غلط فائدہ اٹھا کر انہیں گمراہ کررہے ہیں- واضح رہے ایک منظم سازش کے ذریعے مغربی ملکوں کے خفیہ ادارے مسلمان نوجوانوں کو داعش میں شمولیت اختیار کرنے کےلئے اکسا رہے ہیں-
.......
/169