اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ النہرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فضائیہ کا یہ حملہ فلوجہ میں العیادہ روڈ پر انجام پایا جس میں العیساوی سمیت اکّیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے- عراقی فوج نے اسی طرح جغیفی کے علاقے میں داعش دہشتگرد گروہ کا ایک ٹھکانہ تباہ کردیا جس میں اس دہشتگرد گروہ کے کم از کم پچاس عناصر مارے گئے- دوسری جانب عراق کے وزیردفاع خالد العبیدی نے کہا ہے کہ صوبے صلاح الدین کے صدر مقام تکریت میں داعش دہشتگرد گروہ کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے- انھوں نے تکریت اور اس کے مضافاتی علاقوں میں انجام پانے والی کاروائیوں میں عوامی رضاکاروں کے کردار کو سراہا ہے- خالد العبیدی نے کہا ہے کہ ان تمام علاقوں سے داعش دہشتگرد گروہ کا صفایا کرنے کی کوشش جاری ہے- انھوں نے کہا کہ داعش دہشتگرد گروہ نے ان علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں جہاں ابتک دسیوں بموں اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا جاچکا ہے-
..........
242