4 مارچ 2015 - 20:30

آل خلیفہ کی حکومت کے اہلکاروں نے پانچ بحرینی شہریوں کو اغوا کر لیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے بدھ کو المرخ قصبے میں کئی گھروں پر دھاوا بول کر اس علاقے کے تین نوجوانوں کواغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا- اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے اسی طرح کرانہ قصبے سے حسن جمیل اور سترہ جزیرے سے علی طوق کو ان کےگھر سےاغوا کر لیا- کہا جاتا ہے کہ اغوا کیے گئے نوجوانوں نے آل خلیفہ حکوممت کے خلاف ہونے والے پرامن مظاہروں میں شرکت کی تھی-
بحرین میں چودہ فروری دو ہزار گيارہ سے آل خلیفہ حکومت کےخلاف عوامی تحریک جاری ہے اور اس احتجاجی اور انقلابی تحریک کے دوران اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بہت سے انقلابی رہنماؤں اور سرگرم سیاسی کارکنوں کو گرفتار کر جیلوں میں ڈال دیا گيا جہاں انھیں اذیتیں دی جا رہی ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲