3 مارچ 2015 - 21:02
اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی رپورٹ پرمصری حکومت برہم

مصر نے اقوام متحدہ کے ایلچی کی رپورٹ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی رپورٹ کی مذمت کی ہے- واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی رابرٹ سری نے اپنی رپورٹ میں فلسطینیوں کے خلاف مصر کے اقدامات کو ہدف تنقید بنایا ہے-

انہوں نے مصر کی جانب سے غزہ کی سرحد پر حائل دیوار بنانے کی بھی مذمت کی ہے-موصولہ اطلاعات کے مطاہق اس بیان میں کہا گيا ہےکہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی رابرٹ سری غزہ پٹی میں اپنی ناکامی کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں-
مصری وزارت خارجہ کے ترجمان بدرعبدالعاطی نے کہا ہےکہ فلسطینی قوم کی حمایت میں مصر کا موقف تبدیل نہیں ہوگا- انہوں نے کہا کہ مصر ہمیشہ ملت فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا-
انہوں نے غزہ کے ساتھ مصر کی حائل دیوار کی تعمیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مصر اپنی سرحدوں پر امن قائم کرنے کے حق سے استفادہ کررہی ہے اور اسے یہ حق حاصل ہےکہ وہ اپنی ارضی سالمیت کے تحفظ کے لئے حائل دیوار تعمیر کرے-

.......

/169