اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں کردفورس نےکوبانی کےمختلف علاقوں کاکنٹرول سنبھال لیا ہےجبکہ ان کاروائیوں میں داعش دہشتگرد گروہ کےدرجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں- کردفورس کی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ شامی فوج نے بھی عوامی رضاکاروں کےتعاون سے الحسکہ کےشمال مشرق میں ایک بڑی کاروائی کرکےتینتیس قصبوں اوردیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیاہے اور اب ان علاقوں میں مکمل امن قائم ہوچکا ہے- خبروں میں بتایا گیا ہےکہ شامی فوج نے اسی طرح صوبے القامشلی کے بھی اکّیس گاؤں سے داعش کےدہشتگردوں کا صفایا کردیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲