2 مارچ 2015 - 16:17
ایران حتمی جوہری معاہدہ ہونے پر مغربی میڈیا پر امید/ظریف: نین یاہو کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں

غاصب صیہونی ریاست کا وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ممکنہ حتمی جوہری معاہدے کے خلاف کوششوں کے باوجود مغربی میڈیا نے اپنی مختلف رپورٹ میں جوہری مسئلے کے حوالے سے اتفاق ہونے پر امید کا اظہار کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غاصب صیہونی ریاست کا وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ممکنہ حتمی جوہری معاہدے کے خلاف کوششوں کے باوجود مغربی میڈیا نے اپنی مختلف رپورٹ میں جوہری مسئلے کے حوالے سے اتفاق ہونے پر امید کا اظہار کیا ہے.

اسلامي جمہوريہ ايران كے جوہري مذاكراتي ٹيم آج پير كے روز گروپ 1+5 كے ساتھ جوہري مذاكرات ميں شركت كے لئے سوئٹرزلينڈ روانہ ہوگي.
ايراني وزير خارجہ 'محمد جواد ظريف' كے مطابق جوہري مذاكرات اس وقت ايك اہم مرحلے ميں داخل ہوئے ہيں.
اسرائيلي وزير اعظم نيتن ياہو كي سازشوں كے باوجود مغربي ميڈيا نے ايران حتمي جوہري معاہدہ ہونے كو پر اميد قرار ديا ہے.
ہفتے كے روز نيتن ياہو نے اسرائيلي سركاري ريڈيو سے بات كرتےہوئے كہا تھا كہ اس كا اصل مقصد ايران اور عالمي طاقتوں كے درميان كسي بھي جوہري حتمي معاہدے كو روكنا ہے.
نيتن ياہو نے مزيد كہا كہ امريكي كانگريس ميں اس كا خطاب اہم ہوگا اور وہ اپنا تاريخي فريضہ سرنجام دينا چاہتا ہے.
طے شدہ پروگرام كے مطابق، وزير خارجہ محمد جواد ظريف انساني حقوق كونسل ميں خطاب كريں گے جس كے بعد ان كي مختلف ممالك كے سنئير حكام كے ساتھ ملاقاتيں متوقع ہے.
جس كے بعد ايراني جوہري مذاكراتي ٹيم سوئٹرزلينڈ كے شہر 'مونٹرو' روانہ ہوں گي جہاں اس ہفتے كے آخر تك گروپ 1+5 كے ركن ممالك كے وفود كے ساتھ دوطرفہ اور چند فريقي مذاكرات كريں گي.
مغربي ميڈيا بالخصوص 'واشنگٹن پوسٹ، ريڈيو بي.بي.سي، فرانس ريڈيو، ريڈيو فردا اور فرانسيسي اخبار لوفيگارو' نے اپني اپني رپورٹوں ميں ايران اور گروپ 1+5 كے درميان حتمي جوہري معاہدے كے امكانات كو قريب قرار ديا ہے.
گزشتہ ہفتے كے روز ايراني وزير خارجہ نے تہران ميں اپنے اطالوي ہم منصب كے ساتھ ايك مشتركہ پريس كانفرنس ميں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ جب تك تمام فريق آپس ميں مسائل كا حل تلاش نہيں كرليتے اس وقت تك كوئي حتمي معاہدہ نہيں كيا جائے گا.
انہوں نے اس اميد كا اظہار كيا كہ آئندہ ہفتے ميں منعقد ہونے والے جوہري مذاكرات ميں پابنديوں كے حوالے سے اتفاق ہوجائے گا.
محمد جواد ظريف نے مزيد كہا كہ ہم چاہتے ہيں كہ جلد سے جلد حتمي جوہري معاہدے پر پہنچ جائيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲