2 مارچ 2015 - 09:32
شام و عراق میں سب سے زیادہ دہشت گرد دس ممالک کے ہیں

مغربی ذرائع کے مطابق شام اورعراق میں سب سے زیادہ دہشت گرد دس ممالک کے ہیں، جن میں سعودی عرب،اردن، ترکی، مراکش، روس، فرانس، برطانیہ، جرمنی ، تیونس اور لیبیا شامل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں اس وقت 30 ہزار سلفی وہابی دہشت گرد موجود ہیں لیکن شام اورعراق میں سب سے زیادہ دہشت گرد دس ممالک کے ہیں، جن میں سعودی عرب،اردن، ترکی، مراکش، روس، فرانس، برطانیہ، جرمنی ، تیونس اور لیبیا شامل ہیں۔

مغربی اعداد و شمار کے مطابق عراق و شام میں تیونس سے 3000 ہزار دہشت گرد، سعودی عرب سے 2500 دہشت گرد ، اردن ، مراکش اور روس سے 1500 دہشت گرد ، فرانس سے 1200 دہشت گرد ، لبنان سے 900 دہشت گرد اور برطانیہ، جرمنی اور لیبیا سے 600 دہشت گرد اس وقت دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

.......

/169