2 مارچ 2015 - 07:46
کوئٹہ: مری آباد میں گھر میں دھماکہ، دو بچوں سمیت3 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں گھر میں دھماکہ ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق دھماکہ مری آباد کے علاقے نادر آباد میں گھر کے اندر ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد کمرے کی چھت گر گئی ہے جس کے نتیجے میں نیچے دب کر دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئے جبکہ اس واقعہ میں تین بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا ہے ۔تاہم دھماکے کی مزیدنوعیت جاننے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے۔ تاہم علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ دھماکہ نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے راکٹ گرنے سے ہوا ہے۔ اسی واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

.......

/169