اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی فوج کی لاپتہ شہدا تفتیشی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آٹھ سالہ مسلط شدہ جنگ میں شہید ہونے والے 58 لاپتہ ایرانی شہیدوں کے جسد خاکی مل گئی ہیں جنہیں 2 مارچ کو 'شلمچے' سرحدی مقام سے ایران میں لایا جائے گا.
بريگيڈيئر جنرل 'سيد محمد باقرزادہ' نے ہفتے كے روز ارنا كے نمائندے سے بات كرتے ہوئے كہا كہ ان لاپتہ شہيدوں كے مطہر لاشيں كو گزشتہ دنوں فاو، ابوفلوس، مجنون، مشرقي دجلہ اور زبيدات كے علاقوں سے مليں.
انہوں نے مزيد كہا كہ تفتيش كے دوران عراقي فوجيوں كي 256 لاشيں مل گئيں جن كو عراقي حكام كے حوالے كرديا گيا.
بريگيڈيئر جنرل باقرزادہ نے اس اميد كا اظہار كيا كہ 58 ايراني لاپتہ شہيدوں كے جسد خاكي جب وطن عزيز ميں داخل ہوں گے تو ايراني عوام ان شہيدوں كا پرتپاك استقبال كريں گے.
انہوں نے مزيد كہا كہ لاتپہ شہدا كي لاشوں كو 3 مارچ امام خميني (رہ) بندرگاہ شہر لانے كے بعد دفن كے لئے اہواز كے شہر لے جايا جائے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲