27 فروری 2015 - 07:09
دہشت گردی کے خلاف سنیجیدہ اقدامات پر حزب اللہ کی تاکید

حزب اللہ کے بین الاقوامی تعلقات کے امور کے انچارج عمار الموسوی نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں عالمی طاقتوں کے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے بین الاقوامی تعلقات کے امور کے انچارج عمار الموسوی نے جمعرات کے روز دارالحکومت بیروت میں "جرار بابت" کی زیرقیادت لبنان کا دورہ کرنے والے فرانسیسی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے سنجیدہ اور موثر اقدامات ضروری ہیں اور موجودہ نازک صورت حال میں عالمی سطح متحدہ طور پر دہشتگردی کا مقابلہ کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام ممالک کو دہشتگردی سے خطرہ لاحق ہے۔ عمار الموسوی نے کہا کہ خاص طور سے مقبوضہ جولان کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت اور دہشت گرد گروہوں کے درمیان جاری تعاون سے اسرائیل کی سازش پسندانہ ماہیت بے نقاب ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کا اصل مقصد، فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کو غاصبانہ قبضہ قرار دینے والے تمام ممالک کو تباہ کرنا ہے کہ اسلئے کہ یہ ممالک، اس کے ناجائز مفادات کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانسیسی وفد اس سے قبل شام کا دورہ کرچکا ہے۔ مذکورہ وفد نے دمشق میں اپنے قیام کے دوران شام کے صدر بشار اسد ملاقات میں علاقے کی صورتحال اور شام کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

.......

/169