اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں جاری پیامبر اعظم مشقوں کے دوران صیاد نامی بارودی سرنگوں کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ صیاد نامی یہ بارودی سرنگیں خودکار طریقے سے اور اچانک، دشمن کے حملہ آور ہیلی کاپٹر کو زمین سے دس سے پندرہ میٹر اوپر اٹھ کر تباہ کردیتی ہیں۔یہ جدید ہتھیار سپاہ پاسداران کی زمینی فوج کی فنی مہارتوں کا ایک اور منہ بولتا ثبوت ہے کہ جس کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر دشمن کے جنگی ہیلی کاپٹروں کے ممنکہ حملے کو ناکام بنانا اور مقدس نظام کے مفادات کی حفاظت کرنا ہے۔ واضح رہے کہ نویں پیامبر اعظم (ص) مشترکہ فوجی مشقیں کل سے شروع ہو ئی ہیں اور جمعہ کو اختتام پذیر ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲