23 فروری 2015 - 17:48
سیکڑوں ترک نوجوان دہشت گرد گروہ داعش میں شامل

سیکڑوں ترک نوجوان دہشت گرد گروہ داعش میں شامل ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کے مطابق ترکی کے نائب وزیراعظم بلند آرینچ نے بورسا شہر میں حکمراں انصاف اورترقی پارٹی کے حامیوں کے اجتماع میں انکشاف کیا ہے کہ تقریبا ایک ہزار ترک نوجوان داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہو چکے ہیں۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ کچھ حلقے ترکی میں بحران کھڑا کرنا چاہتے ہیں، کہا ہے کہ مشرق وسطی کی تبدیلیوں کے عمل میں ترکی کی جانب سے داعش کی حمایت یا اس سے تعلق کے بےبنیاد اور غیرمنطقی دعوے کیے جا رہے ہیں کہ جن کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور یہ حقیقت سے کوسوں دور ہیں۔ اس سے قبل بھی ترک پارلیمنٹ میں حزب مخالف کی پارٹی نیشنل موومنٹ کے انقرہ سے منتخب ہونے والے رکن  آ اوزجان ینی چری نے بھی کہا تھا کہ ترکی کے تقریبا ایک ہزار باشندے داعش میں شامل ہو چکے ہیں۔ ترکی کی حزب اختلاف کے ایک اور رکن پارلیمنٹ آتیلا کارت نے بھی کہا ہے کہ انقرہ حکومت ترک باشندوں کو دہشت گرد گروہوں داعش اور القاعدہ میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے سنجیدہ اقدام نہیں کر رہی ہے- گزشتہ ہفتے بھی ترکی اور امریکہ نے شام بھیجنے کے لیے دہشت گردوں کو تربیت دینے کے سلسلے میں تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲