19 فروری 2015 - 18:31
ہم اسلام اور مسلمانوں کے بدنام کرنے والوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں: اوبامہ

امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد ایک ارب مسلمانوں کی ترجمانی نہیں کرتے۔ ہم اسلام نہیں اسلام کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف لڑ رہے ہیں۔ دنیا کو اکٹھے ہوکر دہشتگردی کیخلاف امریکا کا ساتھ دینا ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  وائٹ ہاؤس واشنگٹن میں پیش سٹدیز کے زیر اہتمام انتہا پسندی کیخلاف سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی مذہب دہشتگردی اور کسی کو قتل کرنے کی اجازت دیتا ہے نہ ہی شدت پسندگروپ اسلام کی نمائندگی کرتے ہیں ،دہشتگردی کیخلاف پوری دنیا کو متحد ہوکر امریکا کا ساتھ دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد لوگوں کو امریکا کیخلاف اکسا رہے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشتگردوں کو پناہ دینے اور فنڈنگ کرنیوالوں کو پکڑا جائے، دہشتگرد اپنی کارروائیوں کیلئے انٹرنیٹ کی مدد لے رہے ہیں، ہمیں دہشتگردوں کے انٹرنیٹ پر پیغامات کو روکنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم شدت پسندی کا شکار افراد کیساتھ ہیں، انتہا پسندی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا کیونکہ شدت پسندی اسوقت پوری دنیا کیلئے مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،امریکا اسلام یا مسلمانوں کیخلاف نہیں بلکہ اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ صدر اوبامہ کا یہ خطاب ایسے حالات میں سامنے آرہا ہے کہ خود امریکہ اور اس کے اتحادی دنیا میں دھشتگرد پال رہے ہیں اور ان کو پیسہ اور اسلحہ فراہم کر کے دنیا میں انتہا پسندی کو ہوا دے رہے ہیں۔

...............


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲