کوئٹہ یکجہتی کونسل کیجانب سے شہدائے کرانی روڈ کی برسی کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، ہزارہ جرگہ کے صدر حاجی قیام چنگیزی، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ سید عباس علی موسوی اور چیئرمین نور ویلفیئر آرگنائزیشن محمد عامر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو ایک مہینے کا وقت دیتے ہیں۔ اگر ایک مہینے کے اندر ہمارے شہیدوں کے لواحقین کو انصاف نہیں ملا تو ہم پورے پاکستان میں تاریخی دھرنا دیں گے۔ کراچی سے لے کر پشاور اور گلگت سے لے کر کوئٹہ تک لوگ سڑکوں پر نکلیں گے اور نواز شریف کی حکومت کو بھی گرا دیں گے۔ انہوں نے نواز شریف کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہم تو پہلے سے ہی سڑکوں پر ہیں، اگر ہمارا مطالبہ منظور نہ ہوا تو ہم تمہیں بھی سڑک تک پہنچائیں گے۔ یہ میرا وعدہ ہے کہ تمہاری اگلی تین نسلیں جیلوں میں ہوگی۔ جلسے کے اختتام پر گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے گئے۔
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
.......
/169





















