17 فروری 2015 - 08:43
الطاف حسین سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مبینہ ملزم ہیں ملک بدر کیا جائے، برطانوی رکن پارلیمنٹ

جارج گیلوے کی طرف سے کی گئی شکایت کو انتہائی اہمیت حاصل ہے جس کی بنیاد پر الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت ایک مرتبہ پھر سنجیدہ تحقیقات شروع کر سکتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف تحریری شکایت پولیس کو بھیج دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے نے الطاف حسین کے خلاف تحریری شکایت وزیر داخلہ اور میٹروپولیٹن پولیس کو بھیج دی ہے جارج گیلوے نے اپنی تحریری شکایت میں الطاف حسین کو سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا مبینہ ملزم قرار دیتے ہوئے انہیں برطانیہ میں سیاسی پناہ فراہم کرنے والی سابق لیبر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جارج گیلوے کی طرف سے کی گئی شکایت کو انتہائی اہمیت حاصل ہے جس کی بنیاد پر الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت ایک مرتبہ پھر سنجیدہ تحقیقات شروع کر سکتی ہے۔

.......

/169