اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے شائع ہونے والے اخبار گارڈین کے مطابق اس ملک کے 700 فنکاروں نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی طرح کا ثقافتی رابطہ نہیں رکھیں گے، نہ ہی کسی ثقافتی پروگرام کی دعوت قبول کریں گے اور نہ ہی اسرائیل سے تعلق رکھنے والی کسی بھی ادارے سے چندہ قبول کریں گے۔
ان برطانوی فنکاروں نے گارڈین میں شائع اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد سے اب تک فلسطینی چین کا سانس نہیں لے پائے اور انہیں ان کی ہی زمین پر ان کے حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی انسانی حقوق کی تنظیم، بیتسليم، اسرائیلی تاریخ کی سب سے ظالم اورپر تشدد ادارہ ہے اور فلسطینیوں کو اذیتیں دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
برطانیہ کے ان فنکاروں نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے فنکاروں کی موسیقی کا استعمال نہیں کریں گے اور نہ ہی اسرائیل کی جانب سے فن کے شعبے کا کوئی انعام قبول کریں گے اور نہ ہی اسرائیل کی جانب سے منعقد کئے جانے والے کسی پروگرام یا فیسٹیول میں شریک ہوں گے اور یہ سب اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کے اسرائیل بین الاقوامی قوانین پر عمل نہیں کرتا اور فلسطینیوں پر سامراجي ظلم کا سلسلہ بند نہیں کرتا۔
یاد رہے کچھ اسلامی ممالک نے اسرائیل سے خفیہ طور پر اور کچھ نے کھل کر تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔
.......
/169