17 فروری 2015 - 06:55
ایران کے خلاف پابندیاں ختم اوراقتصادی ترقی کے اسباب فراہم ہوں گے

چین کی وزارت خارجہ نے موجودہ حالات کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جامع ایٹمی سمجھوتے کے حصول کے لئے تاریخی موقع قراردیا ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی معاہدے سے ایران کے خلاف پابندیاں ختم ہوجائيں گی اورایران کے لئے اقتصادی ترقی کے اسباب فراہم ہوں گے-

چین کی وزارت خارجہ نے اس بیان میں اعلان کیا ہے کہ اتوارکوتہران میں ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کا عمل ایک تاریخی موقع  ہے اور معینہ مدت کے اندر جامع ایٹمی معاہدہ ہوجانا ایران کے فائدے میں ہے -

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سمجھوتے میں ایران کے تمام حقوق تسلیم کئے جائيں چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاہدے سے ایرانی عوام کو بہت سے فائدے حاصل ہوں گے ، ایران پابندیوں سے نجات ملے گی اور اس کی معیشت میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں بھی ایران کے ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کے عہد کی قدردانی کی اور کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات اب اپنے اہم مرحلے میں داخل ہوچکے ہيں۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین نے دو فریقی مذاکرات میں ایٹمی مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ہے

تہران میں انجام پانےوالے مذاکرات میں دونوں ملکوں نے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

ایران اور چین کے درمیان ایٹمی معاملے کے بارے میں دو طرفہ مذاکرات ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سیئنرمذاکرات کار سید عباس عراقچی اور گروپ پانچ جمع میں چین کے سینئر مذاکرات کار کے درمیان تہران میں انجام پائے۔

واضح رہے کہ چین کے سیئنرمذاکرات کار چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ایران کے دورے پر ہیں۔

چينی وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ملاقات اور تبادلۂخیال کرنے کےمقصد سے اتوار کی علی الصبح تہران پہنچے تھے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام اور چینی وزیر خارجہ کے مذاکرات میں زیر بحث آنےوالے موضوعات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور مختلف سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون کی سطح بلند کرنا نیز اہم عالمی اور علاقائی مسائل شامل ہیں.

.......

/169