اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کو اقوام متحدہ میں ایران کے نئے سفیر غلام علی خوشرو نے چارج لینے کے بعد کہا کہ علاقے اور دنیا میں ایران کے کردار میں روز بروز اضافے کے پیش نظر اقوام متحدہ میں بھی ایران کا کردار مؤثر ہونا چاہئے۔
خوشرو نے شدت پسندی اور دہشت گردی سے مقابلے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں يرایرانوفوبیا اور اسلاموفوبيا کا مقابلہ ضروری ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا کہ تہران کے خلاف عائد غیر قانونی پابندیوں کو ہٹانے کے لئے اقوام متحدہ سمیت تمام امکانات کا استعمال کیا جانا چاہئے۔
غلام علی خوشرو اس سے پہلے سويٹزرلینڈ میں ایران کے سفیر تھے۔
.......
/169