اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپ کے اس سیکورٹی تحقیقات مرکز نے اپنے ایک سینیئر مبصر" فلورینس گیب" کے حوالے سے رپورٹ میں حزب اللہ کی فوجی طاقت و توانائی اور اس کی نئی حکمت عملی کا تجزیہ کیا ہے- اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے شبعا میں حزب اللہ کی کاروائی نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں حزب اللہ کی توانائی کو اور زیادہ نمایاں کردیا ہے- اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حزب اللہ، ایک روایتی اور منظم فوج کی تمام تر خصوصیات کے ساتھ مختلف قسم کی گوریلا جنگیں کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے- اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے نئی حکمت عملی وضع کی ہے- Hybrid سے موسوم اس نئی حکمت عملی کے تحت نہایت پیچیدہ قسم کی فوجی کاروائیاں کی جاتی ہيں، جو روایتی اور گوریلا قسم کی جنگوں کی نہایت ہی پیچیدہ شکل ہے- اس قسم کی کارائیوں کے نتیجے میں دشمن اس بات کا اندازہ ہی نہیں لگا پاتا کہ اس پر کب اور کہاں سے وار ہوسکتا ہے- اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے جوان،دفاعی حکمت عملی اور فوجی تربیت کے اعتبار سے غیر معمولی توانائی کے حامل ہیں- اس رپورٹ میں آیا ہے کہ حزب اللہ اپنی اسی توانائی کی بدولت غزہ کا سمندری محاصرہ کرنے کی بخوبی صلاحیت رکھتی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲