16 فروری 2015 - 12:52
ایران کی قومی آئل ٹینکر کمپنی پر دوبارہ پابندی عائد

یورپی یونین نے سیاسی مقاصد اور بے بنیاد الزامات کے تحت ایران کی قومی آئل ٹینکر کمپنی کے خلاف ایکبار پھر پابندی عائد کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی نیشنل آئل ٹینکر کمپنی کے رابطہ دفتر نے اتوار کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پابندی کا یہ اقدام، مکمل طور پر سیاسی اور غیر منصفانہ ہے جس کی ہرگز کوئی وجہ نہیں پائی جاتی۔ ایران کی نیشنل آئل ٹینکر کمپنی نے اپنے بیان میں یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست سے مذکورہ کمپنی کو نکالے جانے پر مبنی یورپی عدالت کے گذشتہ سال جولائی فیصلے کا حوالہ دیتے کہا کہ ایرانی کمپنی کے خلاف یورپی یونین کا پابندی کا حالیہ فیصلہ یورپی یونین کے عدالتی فیصلے کے منافی ہے۔ ایران کی نیشنل آئل ٹینکر کمپنی نے اپنے خلاف عائد کی جانے والی یورپی یونین کی پابندی کو ظالمانہ قرار دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے اس اقدام سے کمپنی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کی عدالت نے گذشتہ سال جولائی میں ایران کی اس کمپنی کے خلاف کوئی بھی ثبوت نہ ہونے کی بناء پر اس کمپنی کو پابندیوں سے مستثنی قراردینے کا اعلان کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲