اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہفتےکے دن انجام پانے والے اس حملےمیں نامعلوم مسلح افراد نے ایک قافلے کو روک کر اس پر حملہ کر دیا۔ زرائع کے مطابق اس قافلے میں عراق کے معروف قبائلی سردار قاسم السویدان کی گاڑی بھی شامل تھی۔ جس کے نتیجے میں السویدان اور ان کے بیٹے سمیت دس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے۔ اس سے قبل نامعلوم مسلح افراد نے مشرقی بغداد پر مارٹر گولے داغے تھے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگۓ تھے۔ دوسری جانب عراقی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ عراقی فوجیوں نے مشرقی فلوجہ پر فضائی حملہ کرکے 53 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
.......
/169